جدہ(آن لائن)پی آئی اے کے پرواز پی کے 7550 پانچ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جدہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے کیپٹن فرید غنی سوتے رہ گئے،پرواز کو رات ڈیڑھ بجے جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا۔تاہم کپتان وقت پر ائیر پورٹ نہ
پہنچ سکا جس وجہ سے پرواز5 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔جدہ کے حج ٹرمینل پر حجاج کرام بے یارومددگار پڑے رہے۔پی آئی اے نے پانچ گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر کپتان کے خلاف نوٹس لے لیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کپتان کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔