اسلام آباد (آن لائن) ایف بی آر کے خوف سے لوگوں نے بینکوں سے اربوں روپے نکلوا لیے، کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس سے ایک ماہ میں 711 ارب روپے نکلوا لیے گئے، کنسٹرکشن سیکٹر نے سب سے زیادہ پیسے نکلوائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی پالیسیوں کے ڈر سے کاروباری سیکٹر کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ
اایف بی آر کی کڑی شرائط کے باعث کاروباری طبقات نے بینکوں سے پیسے نکلوانا شروع کردیے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں صرف ایک مہینے میں 710 ارب 95 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کا مجموعی حجم 137 کھرب 47 ارب 35 کروڑ روپے رہ گیا۔