نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پیلٹ گنز سے مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں بچے بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سفارتی روابط تیز کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے انسانی حقوق کے
انڈر سیکرٹری جنرل اور یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کیں۔ملیحہ لودھی نے جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت اور سنگین انسانی المیے کے خطرے سے خبردار کیا۔انہوں نے کہا کہ پیلٹ گنز سے کشمیر میں سیکڑوں بچے بینائی سے محروم ہوگئے ہیں، نہتے کشمیریوں کی جان کو شدید خطرہ ہے۔