اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی مطیع اللہ جان نے کہا ہےکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اپنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم عمران خان نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور
پر کی ہے۔درخواست پشاور کے سینئر وکیل سید عزیز الدین کاکا خیل نے دائر کی جو اس طرح کی درخواستیں دینے میں کافی مشہور ہیں۔ وہ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے بھی ممبر ہیں۔معروف صحافی مطیع اللہ جان کا مزید کہنا تھا کہ اس درخواست میں صدر پاکستان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری، وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سیکرٹری دفاع کو فریق بنایا گیا ہے۔