منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی نامور شخصیات بھی سڑکوں پر نکل آئیں

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیر آور منایا گیا جس میں متعدد سیاسی اور شوبز اور کھیل سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔اداکار شان شاہد سوشل میڈیا پیغام میں لکھتے ہیں کہ کشمیر آور کو پوری قوم متحد ہوکر وزیراعظم کے ساتھ منائے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ

وہ عمران خان اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہیں اور اس وقت امن کے لیے ساتھ کھڑے ہیں۔اداکار و میزبان فخر عالم نے بھی تمام مداحوں سے کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کرنے کو کہا۔انہوں نے لکھا کہ خصوصی طور پر اس جمعے ہم سب کو دوپہر 12 بجے اکٹھے ہونا ہے تاکہ دنیا کو یہ باور کراسکیں کہ ہم انسانی تشدد پر خاموش نہیں رہیں گے۔گلوکار شہزاد رائے لکھتے ہیں کہ وہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی 25 سو طالبات کے ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر آور میں شریک ہوں گے۔گلوکار نے 6 ستمبر کو شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات اور جلد ہی ایل او سی کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔داکار ہمایوں سعید لکھتے ہیں کہ تشدد اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں اور احتجاج میں شامل ہو کر وزیراعظم کا ساتھ دیں۔ہمایوں سعید نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سب کو کشمیر آور میں شریک ہونے کا کہا اور آگاہ کیا کہ وہ اس وقت ملک میں نہیں لیکن وہ کشمیر آور کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں مزار قائد سے کشمیر آور میں شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے لاہور سے کشمیر آور میں شرکت کر کے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…