اسلام آباد (این این آئی)پمز انتظامیہ نے آصفہ بھٹو زر داری اور نیر بخاری کو آصف علی زر داری سے ملنے سے روک دیا ۔ جمعہ کو پمز میں زیر علاج آصف زرداری کی عیادت کیلئے آصفہ بھٹو زرداری اور نیر بخاری سمیت دیگر رہنماء پمز ۃسپتال پہنچے ۔ انتظامیہ نے
آصفہ بھٹو اور نیر بخاری کو آصف زرداری سے ملنے سے روک دیا۔ نیر بخاری نے بتایاکہ آصفہ بھٹو اور دیگر رہنماء گیٹ کے باہر موجود ہیں، ہمیں آصف زرداری سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔نیر بخاری نے کہاکہ آصفہ بھٹو کے ہسپتال پہنچنے کے بعد گیٹ بند کردیئے گئے ہیں۔