منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن کے حکم پر اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل،ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل قافلے شرکت کریں گے 

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہیکہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، قوم اب اس عفریت سے جان چھڑانے کیلئے جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم پر یکجہتی کا اظہارکررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کے ہمراہ سندھ کے 29اضلاع کے عوامی رابطہ مہم کے دوران پہلے مرحلے کے 9اضلاع حیدرآباد، مٹیاری، نوابشاہ، لاڑکانہ، شکارپور،

سکھر،گھوٹکی،کندھ کوٹ کشمور،جیکب آباد اور ضلع خیرپورکے صدرمقامات پران اضلاع اور تعلقوں کے اراکین عمومی،اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسلم غوری،مولاناعبدالقیوم ہالیجوی، انجینئر عبدالزاق عابد لاکھو،صوبائی ذمہ داران مولانا سعود افضل ہالیجوی،حاجی عبد المالک تالپور،،مولانا محمد غیاث،مولانا تاج محمد ناہیوں،مولانا عبداللہ پہوڑ،حافظ سراج احمد چنا،مولانا ناصرمحمود سومرو،مولانا صالح اندھڑ،حافظ اعظم جہانگیری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھاکہ نااہل حکمران تسلیم کرلیں اب نمائشی احتجاج سے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ وہ منصوبہ بندی کے بعد کشمیر فروشی کے سنگین گناہ کے مرتکب ہوچکے ہیں،مقبوضہ کشمیر پر انڈیا کا تسلط حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کانتیجہ ہے،حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین کران کی چیخیں نکال دی ہیں،جبکہ قوم پر تاریخ کی بدترین مہنگائی کا جن چھوڑ رکھا ہے،بحران سے معیشت کا دیوالیہ نکال دیا گیاہے،لاکھوں نوجوان بیروزگار ہوچکے ہیں، صنعتوں کو سازش کے تحت تالے لگادیئے گئے،بیروزگاری کے باعث اسٹریٹ کرائمز کی واردتیں عروج پر ہیں اور حکمران ٹوئٹوسلطان کا لقب پاچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک مسائل کی آماجگاہ بنتا جارہاہے، تمام ادارے اپنا وقار کھوتے جارہے ہیں،چوری شدہ مینڈیٹ کے ذریعے قوم پر مسلط حکومت نااہلی کے باعث چاروں شانے چت ہوچکی ہے،

حکومت کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے،مولانا راشد سومرو،محمد اسلم غوری،عبدالرزاق لاکھونے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کے فیصلے کے بعد جے یوآئی سندھ کے 29اضلاع سے بھرپور عوامی قوت کیساتھ شریک ہوگی،اب ایک لمحہ ضائع کئے بغیر قوم نااہل اور ناجائز حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرے گی۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل رکھیں ہم ہرطرح کی رکاوٹوں کو عبور کرکے کارواں کیساتھ اسلام آباد پہنچیں گے،اوروطن عزیز کی بقاء و سلامتی کیلئے خطرہ بننے والے حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرکے واپس آئیں گے۔

واضح رہیکہ جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے قائدین کا 29 میں سے باقی19ضلاع کا دورہ ستمبر کے ماہ میں بھی جاری رہے گا۔دریں اثنا ء جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے اجلاس میں فیصلے کے بعد ایک سرکولر کے ذریعے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس سومرو کو صدر مجلس فقہی سندھ،مولانا عبدالجبار حیدری کو صدر مبلغین سندھ،محمد سرور بلیدی ایڈوکیٹ کو صدر لائرز فورم سندھ،مولانا امین اللہ کو صدر بزنس فورم سندھ،ر مولانا فتح محمد مہیری کوڈپٹی فنانس سیکرٹری،محمد سمیع سواتی کو صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سندھ،شرف الدین اندھڑ کو ناظم دفتر کراچی،مولانا صالح اندھڑ کو ناظم دفتر سکھرکی ذمہ داریاں دینے کا اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیہ کے مطابق یہ تمام عہدیداران جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ سندھ کے اعزازی رکن بھی ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…