منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آدھا گھنٹہ دھوپ میں کھڑے ہو کر کشمیر کی آزادی کیسے ممکن ہے؟ وزیراعظم عمران خان شدید تنقید کی زد میں آ گئے

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پاکستانی ہر جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں کیلئے کھڑے ہوں اور ان کیلئے آواز اٹھائیں، وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے، ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے بھی تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھئی اگر مرغیوں، انڈوں اور کٹوں سے پاکستان ایک معاشی طاقت بن سکتا ہے تو پھر آدھ گھنٹہ دھوپ میں کھڑے ہو کر کشمیر آزاد کیوں نہیں ہو سکتا؟؟

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عابد شیر علی نے کہا کہ ساری عمر ہم سکھوں کے 12 بجنے کا مذاق اڑاتے رہے، اب لوگ پاکستانیوں کے 12 بجنے کا مذاق اڑایا کریں گے۔ واضح رہے وزیراعظم کی اپیل پر پاکستانی قوم جمعہ کے دن”کشمیر آور“منائے گی جس کا مقصد مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔”یکجہتی کشمیر آور“دن بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک منایا جائے گا جس کے دوران ملک بھر میں سائرن بجا ئے جائیں گے جس کے بعد پاکستان اور پھر آزاد جموں کشمیر کا قومی ترانہ بجایا جائے گا اوراس دوران تمام ٹریفک،لوگ رک جائیں گے۔کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ اور ارکان پارلیمنٹ اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ اور دفاتر کی عمارتوں کے باہر جبکہ ملک بھر میں دیگر لوگ اپنے دفاتر،مکانات مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے باہر جمع ہوں گے۔نما جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کے عوام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔اس دن کی مناسبت سے اس کے علاوہ ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔پنجاب حکومت کی جانب سے بھی یکجہتی کشمیر آور کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…