کراچی(این این آئی) شہر قائد میں مکھیوں کی بہتات امریکی اخبارات کی زینت بن گئی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کراچی شہر میں مکھیوں کی بھرمار ہے، مکھیاں محلے، بازار اور دکان میں ہر جگہ موجود ہیں، کراچی میں مکھیاں اور سیلاب اکثر اکٹھے آتے ہیں اور کراچی کے رہائشی میں ان دونوں چیزوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے مذکورہ کو بتایاکہ شہر میں مکھیوں کا بدترین طوفان ہے جب کہ انہوں نے پہلی بار اتنی تعداد میں شہر میں
مکھیاں دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکھیاں ہر شخص کو بری طرح متاثر کررہی ہیں، یہ بہت ڈرانے والی چیز ہے اور آپ روڈ پر باآسانی نہیں گھوم سکتے کیوں کہ یہاں ہر جگہ مکھیاں ہیں۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر میں مکھی مار اسپرے بھی شروع کرایا گیا لیکن مکھیاں اب بھی موجود ہیں، شہر میں نکاسی آب اور کچرے کے دیرینہ مسائل کے بعد مکھیوں کا نیا مسئلہ سر اٹھارہا ہے جب کہ سیاسی قیادت کئی سالوں سے ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہے اور کوئی بہتری کی صورتحال نہیں۔