اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)15 سالہ لڑکی،60سالہ شخص کی درندگی کا نشانہ بن گئی،نجی ٹی وی پروگرام میں لرزہ خیز انکشافات ،سفاک شخص کا کہنا ہے کہ مجھ پر شیطان آیا ہوا تھا۔میں گھر گیا، گھر میں کوئی بندہ موجود نہیں تھا تو میں نے موقع پاتے ہی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔جب اس نے شور مچانے کی کوشش کی تو میں نے اس کے منہ پر تھپڑ مارا۔سفاک شخص نے مزید کہا کہ بچی مجھے تایا کہہ کر پکارتی تھی۔لیکن اس وقت میرے ذہن پر
شیطان سوار تھا اس لیے مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا۔سفاک شخص نے بچی کے زیادتی کے بعد اس کے سارے جسم پر سگریٹ سے نشان لگائے اور سگریٹ سے اس کا جسم سلگاتا رہا۔بعدازاں اس کی لاش پر تیزاب بھی پھینکا۔لڑکی کے اہل خانہ اس واقعے پر سخت غم وغصے میں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف کی اپیل کی ،بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندے کو ایسی سزا ملنی چاہئے کہ اسے اپنے گناہ کا احساس ہو۔