جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

بالآخر آصف زرداری حکومت کو پیسہ واپس دینے کو تیار ،جانتے ہیں بدلے میں سابق صدر نے کیا ڈیمانڈ کردی؟

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب کہہ رہے ہیں کہ بلاول سیاست میں ٹھیک ہیں۔میرے سے پیسے لو اور میری جان چھوڑ دو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم عمران خان کا فارمولا مان چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جس نے جتنا جتنا کھایا ہے اس کو پکڑو، مارو،اندر ڈالو جو کرنا ہے کرو۔میرے سے پیسے لو اور میری جان چھوڑ دو۔ بلاول سیاست میں ایکٹو ہے بس سب ٹھیک ہے میری جان چھوڑ دو۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد کے شعبہ امراضِ دل منتقل میں کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں گے، سابق صدر دل ، کمر اور مہروں کے امراض میں پہلے سے مبتلا ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت طبی سہولیات نہ دے کر آصفزرداری کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب پمز ہسپتال میں سکیورٹی سخت کر دی گئی اس سلسلے میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ۔دریں اثنا اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سے وکلاء کو ملاقات کی اجازت دیدی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…