اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی،اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران زیریں سندھ کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، ٹھٹھہ، شہیدبینظیرآباد، کراچی، حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مکران، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، بارش کی پیش گوئی پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو سکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح اور دوپہر کو پھر بارش کا امکان ہے اور بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ے جمعرات کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح اور دوپہر کو پھر بارش کا امکان ہے اور بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ے جمعرات کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔