ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کو ایک اور دھچکا، سندھ و پنجاب کے جیولرز نے ایکا کر لیا، احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن)پی ٹی آئی حکومت کو ایک اور دھچکا، ظالمانہ ٹیکس کے خلاف سندھ و پنجاب کے جیولرز ایک پلٹ فارم پر جمع ہو گئے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائینگے، آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کامشاورتی اجلاس میں اعلان، تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف سندھ بھر کے صراف اینڈ زراگران کا مشاورتی اجلاس مقامی ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں

نامور عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری سمیت،آل سندھ صراف اینڈ جیولرز کے چیئرمین غلام شبیر بھٹو، آل سندھ صراف اینڈ جیولرز کے صدر الحاج ہارون رشید، جنرل سیکریٹری حاجی فضل الرحمن، صدر صرافہ بازار ایسوسی ایشن حاجی جاوید میمن سمیت سندھ کے مختلف شہروں سمیت پنجاب سے تعلق رکھنے والے صراف و زرگران شکیل احمد شیخ، محمد ارشد خان، حاجی محمد رمضان، حافظ محمد عمران، رانا امیر، احمد خان، حاجی مہتاب و دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تاجر دشمنی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر تاجر برادری کو حکومت کے خلاف مشتعل ہونے پر مجبور کر رہی ہے، نت نئے ٹیکسز لاگو کر کے تاجر برادری کو بلاجواز حراساں کیا جا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، ملک کی تاجر برادری اپنے حقوق حاصلات اور ظالمانہ ٹیکسزکے خلاف ایک پلٹ فارم پر جمع ہے اور موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیاں یکجا مسترد کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور نت نئے بلاجواز کے ٹیکسز کے فیصلوں کو واپس لیکر تاجر برادری میں پائی جانیوالی بے چینی دور کریں بصورت دیگر سندھ اور پنجاب کی تاجر برادری ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیگی،

مشاورتی اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ٹیکسز کے حوالے سے تاجر برادری کو درپیش مشکلات و خدشات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور اس عزم کا عہدکیا گیا کہ کسی بھی صورت جبری ظالمانہ ٹیکس قبول نہیں کیا جائیگا اور بہت جلدلائحہ عمل طے کر کے حکومت کے خلاف مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیاجائیگا، صرافہ بازار ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے مشاورتی اجلاس میں آنے والے سندھ اور پنجاب کے صراف اینڈ زرگران کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…