لاہور(این این آئی) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد جمعرات سے غیر معینہ مدت تک شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ گیس، بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر اخراجات بھی بڑھے ہیں لیکن اسکے باوجود سادہ روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ڈبل روٹی کی قیمت اس لئے بڑھی ہے کیونکہ سیاسی شخصیات کی اپنی فیکٹریاں ہیں۔ جب تک حکومت سادہ روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کرتی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری رہے گی۔