ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا صدر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو چوتھا خط، بھارت کو کس بات پر مجبور کیا جائے؟ پاکستان نے سلامتی کونسل کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دیے

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو چوتھا خط لکھ دیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے خط میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو،تالا بندی اور انسانی المیہ سے آگاہ کیا۔خط میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال،جنوبی ایشیاء کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

سلامتی کونسل بھارت کو تین ہفتوں سے جاری کرفیو اٹھانے،تالا بندی ختم کرنے پر مجبور کرے۔خط میں کہا گیا کہ بھارت غیر قانونی یکطرفہ اقدامات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کسی بھی لمحے خود ساختہ آپریشن کرسکتا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بھارت کے جوہری معاملے پرغیر ذمہ دارانہ اور جنگی جنون پر مبنی بیان بازی کا بھی ذکر کیا۔وزیر خارجہ نے خط میں تجویزدی کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کی تعداد کودگنا کرئے۔وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالے کہ فوجی مبصرین ایل او سی پر گشت کرسکیں۔خط میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل علاقائی امن وسلامتی کے لیے بذریعہ اقوام متحدہ چارٹر اپنی ذمہ داریاں پوری کرئے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی جارحانہ عزائم کے پیش نظر فوری اقدامات کیے جائیں۔پاکستان امن کے لیے سلامتی کونسل اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور عالمی برادری سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر اور سلامتی کونسل قرار دادوں کے تحت مسئلہ کشمیر حل کرائے۔دفتر خا رجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے قبل ازیں صدر سلامتی کونسل کو یکم۔6 اور 13 اگست کو خطوط لکھے تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…