ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آر کے نوٹسز کا خوف، کمرشل بینکوں میں رقوم جمع کروانے میں ریکارڈ کمی، ایک ماہ میں 711 ارب نکلوانے کا انکشاف

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کے نوٹسز کا ڈر، کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں سے ایک ماہ کے دوران 711 ارب روپے نکلوا لیے گئے، سب سے زیادہ کمی کنسٹریکشن سیکٹر والوں کے ڈپازٹس میں دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں موجود رقم میں مجموعی طور پر 710 ارب 95 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈپازٹس کا مجموعی حجم 137 کھرب 47 ارب 35 کروڑ روپے رہ گیا۔ ایک ماہ میں بینکوں میں کنسٹریکشن سیکٹر والوں کے ڈپازٹس میں

تقریبا 15 فیصد، مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ڈپازٹس میں 9.5 فیصد،،اور کامرس اور ٹریڈ والوں کے ڈپازٹس میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی۔جولائی کے دوران کنسٹریکش سیکٹر والوں کے ڈپازٹس میں سے 45 ارب روپے نکلواے گئے اور ان کا حجم 260 ارب 69 کروڑ روپے رہ گیا۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر والوں کے بینک کھاتوں میں مجموعی طور پر موجود رقم 69 ارب روپے کی کمی سے 655 ارب 93 کروڑ روپے اور کامرس اور ٹریڈ والوں کے ڈپازٹس میں موجود رقم 22 ارب 41 کروڑ روپے کی کمی سے 431 ارب 11 کروڑ روپے رہ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…