لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اورسابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پر احتجاج کا اعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی قائدین کو طبی سہولیات نہ دینا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
ملک میں اسوقت مکمل آمریت کا راج ہے۔موجودہ حکومت کے اقدامات ایوب،جنرل ضیا اور جنرل مشرف کا تسلسل ہے۔جنرل مشرف کو تو عدالت کی بجائے بیماری کے بہانے ہسپتال منتقل کردیا جاتا تھا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے قائدین پر باوجود کوششوں کے کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔تحقیقاتی ادارے اپوزیشن قیادت کے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں دے سکے۔قائدین کو جیل میں جو سہولیات فراہم کرنی چاہیے تھی وہ نہیں دی جارہی۔سابق صدر اور سابق وزیراعظم سے انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں۔اپوزیشن قائدین سے حکومت نے علاج معالجے کی سہولیات بھی چھین لی ہیں۔حکومت کے یہ اقدامات آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے یہ تمام اقدامات کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔حکومتی اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔ حکومت کا بھیانک چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے۔حکومت کے یہ اقدامات آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے یہ تمام اقدامات کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔حکومتی اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔ حکومت کا بھیانک چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے۔