کراچی(این این آئی)پاکستان کے قرضے اور واجبات 402 کھرب 15 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق قرضوں اور واجبات میں ایک سال میں 10 ہزار 335 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا، قرضے اور واجبات ملکی تاریخ میں پہلی بار جی ڈی پی کے 104 فیصد سے بھی تجاوز کر گئے، پاکستان کا ہر شہری اوسطا ایک لاکھ 93 ہزار 551 روپے کا مقروض ہوگیا۔بارہ ماہ کے دوران مجموعی قرضوں اور واجبات میں 34.6 فیصد اضافہ ہوا۔