لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو6 سال کے دوران 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار کی رقم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سے تحفے میں ملتی رہی۔نجی ٹی وی نے دستاویزات کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحائف کے باعث مریم نواز کے اثاثہ جات 7 کروڑ 35 لاکھ سے بڑھ کر 83 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ہوگئے۔
نیب ذرائع نے بتایا کہمریم نواز کا کوئی ایسا ذریعہ نہیں تھا جس سے انکی آمدنی روز بروز بڑھتی۔مریم نواز کو 2011 میں 3 کروڑ 70 لاکھ اور 2012 میں 5 کروڑ 16 لاکھ کے تحائف ملے۔2013 میں 3 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار، 2014 میں 19 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار، 2015 میں 31 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار جبکہ 2016 میں 17 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار کے تحائف ملے۔