بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

قوم تیار ہو جائے! پاکستان اور بھارت کے درمیان اکتوبر، نومبر میں جنگ ،پاکستانیوں کو خبر دار کردیاگیا

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پاک بھارت جنگ ہوسکتی ہے‘قوم جنگ کیلیے تیار رہے ‘کشمیریوں کا ساتھ دینا ہے‘اقوام متحدہ نے مسائل کبھی حل نہیں کئے ‘ہماری افواج کے فائنل راٰؤند کا وقت آگیا‘ فاشسٹ مودی کے راستے کی رکاوٹ صرف پاکستان ہے۔

عرب ممالک کے پیٹرول پمپ والے نہیں چین جیسا دوست ساتھ کھڑا ہے ۔بدھ کویوم اظہار یکجہتی کشمیر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پچھلے 23 دنوں سے سفاک مودی نے دنیا میں عجیب سماں بنا دیا ہے‘کشمیر کی پرفضا وادیاں آگ اور خون کی وادیوں میں بدل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 10جنگیں ہوچکی ہیں یا ان کے قریب سے لوٹے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں قوم کوجنگ کیلیے تیار کرنے کیلیے نکلا ہوں، ہمیں کشمیریوں کا ساتھ دینا ہے ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی اور قائد اعظم کا خواب پورا نہیں ہوگا، ہمارے دفاعی اقتصادی مسائل ہیں لیکن 130 ملین ایسے جوان ہیں جو پاکستان اور اسلام پر مرتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مسائل کو کبھی حل نہیں کیا، سیاستدان وہ ہوتا ہے جو مستقبل کو جانتا ہے، یہ گھی سیدھہ انگلی سے نہیں نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے 72 سال سے جو تیاریاں کی ہیں اس کے فائنل راٰؤند کا وقت آگیا ہے، فاشسٹ مودی کے راستے کی رکاوٹ پاکستان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چاہ بہار جانے کے لیے گوادر اس کے راستے میں حائل ہے، ہماری خوش قسمتی ہے چین جیسا دوست ہمارے ساتھ ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کل بھی چین کے جنرل کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی، ساری دنیا ہمارے ساتھ ہے لیکن پیٹرول پمپ والے ہمارے ساتھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقسیم سازش کے تحت کی گئی تاکہ ہم مسائل سے نہ نکل سکیں مولانا فضل الرحمان صاحب وقت آنے پر سمجھ جاتے ہیں دینی مدرسے اسلام کا قلعہ ہیں ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ساتھ چین جیسا دوست کھڑا ہے،انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے پیٹرول پمپ والے نہیں بلکہ سڑکوں والے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں سیاستدان وہ ہوتا ہے جس کا فہم اور تدبر آنے والے وقت کیلئے ہوتا ہے کمشیر کی جدو جہد آزاد میں ساری قوم حصہ ڈالے گی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم دشمن سوچ کے مدنظر قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے الگ وطن کا مطالبہ کیا قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے مسلم دشمن سوچ کا اندازہ لگا دیا تھا رواں سال کے آخری ماہ نومبر دسمبر میں پاک بھارت جنگ ہوسکتی ہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو قائد اعظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا وزیر اعظم عمران خان 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے شیخ رشید نے کہا کہ بقول فواد چوہدری کے وہ کابینہ فیصلوں پر بات نہیں کرتے ،کابینہ کے فیصلوں سے متعلق بات کرنا فردوس عاشق اعوان صاحبہ کا کام ہے۔.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…