اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیوں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی،محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم سکھر، لاڑکانہ، بہاولپور، ساہیوال، لاہوراور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہاتاہم راولپنڈی اسلام آباد سمیت گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، پشاور ڈویڑن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 67 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،راولپنڈی 22،مری 10،گجرات 08، راولاکوٹ03، بھکر اور کوٹلی میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،تربت 42، بھکر اور موہنجوداڑو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، شہید بینظیرآباد اور حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان،کراچی، قلات ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان،کراچی، قلات ڈویڑن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔