بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کابجٹ خسارہ 28 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، وزارت خزانہ نے تصدیق کردی، انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 27  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے مالی سال 2018-19 کا مالیاتی آپریشن جاری کردیا جس کے مطابق گذشتہ برس بجٹ خسارہ 8.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا،بجٹ خسارہ 28 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہاکہ جولائی سے جون تک کل آمدن 4 ہزار 900 ارب روپے سے زائد رہی،گذشتہ مالی سال کل ٹیکس آمدن 4473 ارب روپے رہی۔وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت نے 4071 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا،صوبوں نے 401 ارب

روپے کے ٹیکس اکٹھے کئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس آمدن کی مد میں 427 ارب روپے موصول ہوئے،2018-19 میں 8345 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے۔وزارت خزانہ کے مطابق سود کی ادائیگیوں پر 2091 ارب روپے خرچ کیے گئے،دفاع پر 1146 ارب روپے خرچ کیے گئے،گذشتہ برس بجٹ خسارہ 3444 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی وسائل سے 416 ارب اور اندروزنی ذرائع سے 3028 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…