لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، بھارت، افغانستان میں تجارت کے لیے استعمال ہونے والے زمینی راستے بند کرنے کی بھی تجویز ہے اور فیصلہ کرنے سے پہلے تمام قانونی پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے
لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شروع کیا ہے ختم ہم کریں گے، کشمیر میں جو ہورہا ہے وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سرکار نے جو راستہ اختیار کیا ہے اسے اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، کابینہ میں تجاویز آئیں عملی طور پر فیصلہ ہوگیا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کو عقل کی بات سمجھ نہیں آرہی ہے۔