لاہور (این این آئی)حافظ سعید اور دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے دائر درخواست،عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔عدالت نے انسداد دہشتگردی فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا جبکہ سی ٹی ڈی لاہور کے ایس ایچ او کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ملک ظفر اقبال کی جانب سے حافظ سعید سمیت 65 رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا۔حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے اور وہ ریاست کے خلاف اقدامات میں ہرگز ملوث نہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ حافظ سعید اور دیگر کے خلاف درج کیے گئے مقدمات کالعدم قرار دیئے جائیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ حافظ سعید اور دیگر کے خلاف درج کیے گئے مقدمات کالعدم قرار دیئے جائیں۔