پشاور(آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے امیر مقام کمپنی کیخلاف ایف آئی اے کی سفارشات معطل کر دی ہیں اور عدالت نے این ایچ اے کو بھی کارروائی سے روک دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین پر مشتمل 2رکنی بنچ نے امیر مقام کمپنی کیخلاف سماعت کی جس میں عدالت نے امیر مقام کمپنی کے خلاف
ایف آئی اے کی سفارشات معطل کر دی اور عدالت نے این ایچ اے کو بھی کاروائی سے روک دیا ،وکیل درخواست گزار نے عدالت کے سامنے موقف دیا تھا کہ یہ ایک انتقامی کارروائی ہے،اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔واضح رہے کہ کیس میں امیر مقام کے بیٹے اشتیاق خان کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں عدالتی احکامات پر رہائی مل گئی تھی۔