منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے،شہبازشریف نے انتباہ کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت کو لاحق خطرات کو نظرانداز کرنے کی مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کی صحت کو خطرات پر مطلوبہ ایمبولنس دینے سے انکار کی خبر عمران حکومت کے انتقام اور چھوٹے پن کا واضح ثبوت ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی میں جان بوجھ کر حکومتی لاپراوہی اور غفلت کا رویہ مجرمانہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوسرکاری ہسپتالوں کا امراض قلب کی مناسب مشینوں سے لیس ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار سیاسی انتقام کی تازہ مثال ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفت پر صحت کی سنگین صورتحال سے دوچار شخص سے علاج چھیننا قتل کی سازش ہے ۔انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کے فزیشن ڈاکٹر محمد عدنان نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر صورتحال پرایک بارپھر تشویش سے آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عدنان محمد نوازشریف کی صحت کے لئے اپنی تشویش سے متعلقہ حکام کو مسلسل آگاہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کو چوبیس گھنٹے خصوصی طبی توجہ کی ضرورت ہے لیکن جان بوجھ کر لاپرواہی اور غفلت برتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کو قلب، زیابیطس، گردوں کے علاوہ متعددامراض کا سامنا ہے، علاج میں غفلت کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی میڈیکل بورڈز میں شامل ڈاکٹرز بھی ان کے لئے علاج معالجے کی ضروریات کی واضح نشاندہی کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خدانخواستہ ہارٹ اٹیک کی صورت میں وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری مشینیں دستیاب نہ ہوں تو ایسی ایمبولنس کا کیا فائدہ؟ ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ڈاکٹر عدنان کے محمد نوازشریف کو علاج کی مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے خدشات پر فوری توجہ دے ۔انہوں نے کہاکہ باربار آگاہ کرنے کے باوجود علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنا حکومتی بدنیتی اور خطرناک عزائم کو ظاہر کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شواہد کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اگر محمدنوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…