اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم سیکرٹریٹ بجلی کا 41 لاکھ 13 ہزار روپے کا نادہندہ نکلا، آئیسکو نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمے 41 لاکھ 13 ہزار 992 روپے واجب الادا ہیں۔
بل کی موجودہ رقم میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد کے بقایا جات بھی ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئیسکو کا کہنا ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کبھی بل جمع کرایا جاتا ہے، کسی مہینے ادا نہیں کرایا جاتا۔