اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اپنے ہی بیان کی وجہ سے عوام کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پی پی 9 سے کامیاب پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
جس میں وہ دولتانہ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے وہ الفاظ نہیں مل رہے ، میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ وزیر قانون کی دولتانہ آمد لیلۃ القدر سے کم نہیں ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے اس قسم کی گستاخی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ جہالت کی انتہا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ میں حیران ہوں اس بات سے کہ وہاں پر موجود لوگوں میں سے کسی نے بھی یہ جرات نہیں کی وہیں پہ اس کی درگت بنا ڈالتے ۔ایک اور صارف نے کہا کہ جو لوگ اپنے آپ کو بہت سنجیدہ سکالر سمجھتے تھے وہ بھی اس لیول پہ پہنچ گئے۔ایک صارف نے کہا کہ جہالت کی انتہا ہے۔ پاکستان ایسے ہی تو خسارے میں نہیں جارہا ، سب جاہلوں کو اکٹھا کر کے حکومت بنائی گئی ہے۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ لعنت بے شمار ایسا کہنے والوں اور اس پر خاموش رہنے والوں پر۔ایک اور ٹویٹر صارف نے رکن صوبائی اسمبلی کے بیان پر استغفراللہ پڑھتے ہوئے کہا کہ کوئی اس کو سمجھائے کہ یہ کیا کہہ رہا ہے؟