منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

میئرکراچی نے مصطفیٰ کمال کو معطل کردیا

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) میئر کراچی وسیم اختر نے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال پر بدتمیزی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کردیا ۔ منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مصطفی کمال کو میڈیا پر ڈرامے سے قبل دفتر آکر اپنا منصوبہ بنانا چاہیے تھا ۔

مصطفی کمال بدتمیز آدمی ہیں ۔کام کی بجائے سیاست چمکا رہے ہیں ۔انہیں پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا کہ وہ کیسے نوے روز میں شہر صاف کرینگے ۔مصطفی کال نے چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کی حدود میں مداخلت کی ۔مصطفی کمال نے بلدیہ میں بھی چائنا کٹنگ شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ حکومت وسائل نہیں دے رہی اس لیے خود کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ چیئرمین پی ایس پی نیک نیتی سے کراچی کے لوگوں کیلئے مدد کرینگے ۔ میں نے کہا تھا کہ گالیاں اختلافات بھلا کر کراچی کے مفاد کیلئے مل کر آجائیں۔ میری خلوص نیت کا فائدہ اٹھایا گیا پھر سے مغلظات بولنا شروع کردی گئیں ۔ہونا یہ چاہیے تھا کہ مصطفی کمال آفس آتے اور بتاتے کچرا اٹھانے کا فارمولا کیا ہے ۔وسیم اختر نے کہا کہ مصفی کمال کوئی چیئرمین نیب نہیں آپ نے آکر بلدیہ کی چائنا کٹنگ شروع کردی ۔ شہر میں کچرا سیوریج اور صاف پانی کے مسائل ہیں ۔میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی مدد کیلئے علی زیدی اور بحریہ کے ساتھ کھڑا رہا ۔مصطفی کمال نے میری نیک نیتی پر مبنی اقدام پر بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ۔سعید غنی ٹھیک کہہ رہے ہیں میں نے انہیں رضا کارانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دی۔ واضح رہے وسیم اختر نے مصطفی کمال کو گزشتہ روز ہی پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج ٹرانسفر مقرر کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…