اسلام آباد(آن لائن) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آرٹیکل 370 ختم کرنے جیسی کوئی چیز نہیں کی، مقبوضہ اور آزاد کشمیر کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کشمیریوں پر زبردستی کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور ناکام ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آرٹیکل 370 ختم کرنے جیسی کوئی چیز نہیں کی، اس ضمن میں بھارت کے مؤقف کو مسترد کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ اور آزاد کشمیر کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کے رہنے والے جو چاہتے ہیں
وہ کر لیا جائے۔ کشمیریوں پر زبردستی کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور ناکام ہوگی۔یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔