بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا حیرت انگیز ردعمل، معنی خیز طنز،معذرت خواہانہ،بے بس اورلاچارشخص کا خطاب قراردیدیا

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  محصور کشمیریوں اور محبوس کشمیری ماؤں بہنوں کو آزادی کے لئے عملی اعلانات کی توقع تھی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے معذرت خواہانہ خطاب نے قوم کو مایوس کیا۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا عملی جواب بہتر اور پائیدار خارجہ پالیسی میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ناتجربہ کار اور غیر زمہ دار حکومتی دور میں پاکستان خارجہ محاز پر کمزور ہے۔انہوں نے کہاکہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں سر مہری ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے لیکن حکمرانوں میں قومی اعتماد حاصل کرنے کی صلاحیت کا فقدان ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا  خطاب قومی غیرت ؤ حمیت سے خالی تھا۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم رکوانے کے لئے وزیراعظم نے کسی حکومتی منصوبہ کا تذکرہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کشمیریوں پر انسانیت سوز  بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے حطاب کے ردعمل میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کا خطاب ناکام، نا اہل، بے بس اور لاچار شخص کا خطاب تھا- سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تو کشمیریوں کے ساتھ پہلے ہی ہیں انہیں گرمانے کی ضرورت سے زیادہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور حمایت حاصل کرنے کی ہے،اس کا کوئی نقشہ موجود نہیں – سلیکٹڈ اور ایلیکٹڈ کا فرق جان کے جیو-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…