بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹویٹر انتظامیہ نے پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی اور مراد سعید کا اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست پر بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانئیے سے مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے اٹھنے وال آوازیں دبانے کیلئے صحافیوں کے بعد سیاستدانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروانے کی کوشش شروع کر دی،

بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر مراد سعید کا اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کر دی،وفاقی وزیر مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹویٹ کیا تھا۔ مراد سعید نے ٹوئٹ کیا کہ کشمیری میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ مراد سعید نے کہاکہ ہم بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے۔ بھارتی وزارت داخلہ سے شکایت موصول ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ نے مراد سعید سے رابطہ کیا،بھارت کی جانب سے مراد سعید کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت سے مراد سعید کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا۔دوسری جانب بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانیے سے پریشان مودی سرکار نے ٹوئٹر انتظامیہ کو صدر پاکستان کی شکایت لگا دی تاہم ٹویٹر انتظامیہ نے عارف علوی کا سوشل میڈیا اکاونٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو ای میل بھیج دی گئی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ  ٹویٹرانتظامیہ بھی مودی سرکارکا بغل بچہ بن گئی، ٹویٹر انتظامیہ کا صدرعارف علوی کونوٹس مضحکہ خیز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…