اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران نے گیس منصوبے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت سے پاکستان پر عائد جرمانے کا نوٹس واپس لے لیا، یہ بات ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہی، انہوں نے کہا کہ ایران کے اس فیصلے سے دونوں ممالک میں تناؤ کی صورت حال کا خاتمہ ہو گا اور اقتصادی سرگرمیوں
کے ساتھ ساتھ مستقبل میں وفود کے تبادلوں میں بھی تیزی آئے گی، انہوں نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی معیشت کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے، اسے کسی صورت میں بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی بڑی پیش رفت ہے۔