نواب شاہ (این این آئی)ڈپٹی کمشنرشہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر نے ضلع کے نوجوانوں کے اطلاع کے لئے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پاکستان ائیرفورس بھرتی مرکز حیدرآباد میں ائیرمین اور فی میل نرسنگ اسسٹنٹ کی بھرتی جاری ہے جس کی رجسٹریشن 26 اگست سے 08 ستمبر تک جاری رہے گی۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ائیروٹریڈ، ایم ٹی ڈی، جی سی،
اسپورٹس مین، میوزیشن (صرف مرد حضرات کے لئے) اور فیمیل نرسنگ اسسٹنٹ کی بھرتی کے خواہشمند میٹرک پاس نوجوان مرد و خواتین مزید معلومات کے لئے پاکستان ائیرفورس انفارمیشن اور سلیکشن مرکز حیدرآباد سے رابطہ کریں یا پاکستان ائیر فورس کی ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk وزٹ کرکے خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔