اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

مون سون کی بارشوں کے نئے  سسٹم کا رُخ پاکستان کی جانب، محکمہ موسمیات نے ایک اور بڑی پیش گوئی کردی

datetime 26  اگست‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 اگست سے جنوب مشرقی سندھ اور کراچی میں مون سون سسٹم کے اثرات نظر آنے کے امکانات ہیں، جس سے ایک بار پھر سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق ہوا کا کم دباو خلیج بنگال اور بھارتی ساحل اوڑیسا سے آگے بڑھ گیا ہے، مون سون سسٹم کے اثرات 28اگست تک کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں نظر آسکتے ہیں۔

شاہد عباس کا کہنا ہے کہ یہ مون سون سسٹم پچھلے سسٹمز کے مقابلے میں کمزور ہے اور راجستھان پہنچنے کے بعد ہی سسٹم کی شدت اور کراچی میں بارشوں کے حوالے سے کچھ کہا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثناء وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا،کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح ساڑھے 9 فٹ تک پہنچ گئی، گوالمنڈی پل پرنالہ لئی کی سطح 15 فٹ بلند ہونے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔(آج)منگل کو ہزارہ، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 52، ائیرپورٹ 20، سیدپور 13، گولڑہ 08)، راولپنڈی (چکلالہ 26، شمس آباد 20)، منڈی بہاوالدین 23، جہلم 17،

سیالکوٹ (سٹی 10، ائیرپورٹ 06)، مری 08، منگلا اور گجرات 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،اسی طرح کشمیر میں کوٹلی 30 اور گڑھی دوپٹہ 02 جبکہ خیبر پختونخوا میں چراٹ 21، سیدوشریف 15، بالاکوٹ 13، پاراچنار 11، لوئر دیر 10، مالم جبہ، کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور بھکر میں 43 جبکہ تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب بارش کے بعد کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح ساڑھے 9 فٹ تک پہنچ گئی، گوالمنڈی پل پرنالہ لئی کی سطح 15 فٹ بلند ہونے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…