کراچی (این این آئی) پی آئی اے نے مسافروں کو خوشخبری سنادی، مسافروں کو دوران پرواز فضا میں مزے مزے کے کھانے ملیں گے۔پی آئی اے نے ایگزیکٹیو اکانمی کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی پلیٹر میل متعارف کروادی۔پلیٹر میل میں چیز آملیٹ وید سلائز سویٹ جبکہ کھانے میں مسافروں کو فرائڈ رائس چکن تکہ، کباب سیلڈ مکس سالن سمیت سویٹ میں پیسٹری
فراہم کرنے کی فوٹیج جاری کر دی گئی۔مسافروں کی دوران سفر صحت کا خیال رکھنے کے لیے فریش کھانا اور ناشتے میں پیاز ٹماٹر ہرہ دھنیا پودینہ مکھن چیز سے بنا املیٹ فراہم کیا جائے۔پی آئی اے نے لاہور سے لندن کینڈا سمیت دیگر ملکوں کی جانب مسافروں کو بہترین کھانا مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کھانے کو پلاسٹک کی بجائے پولیتھن شیٹ سے کور کیا جارہا ہے۔