کراچی(آن لائن) سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی میں بڑی بغاوت کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کی پارٹی مخالف سرگرمیاں جاری ہیں، پارٹی قیادت نے سندھ اسمبلی میں سنگین صورت حال کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے غیرمعمولی رابطوں، ارکان سے ملاقاتوں پر پارٹی قیادت پریشان ہے۔پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے حوالے سے انتہائی فیصلوں
پر غور شروع کردیا، اسپیکر سندھ اسمبلی کی تبدیلی اور دیگر اہم فیصلوں پر مشاورت کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آصفہ بھٹو نے بھی ارکان سندھ اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ آصف بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور جیل میں ہیں تو کوئی پارٹی کو لاوارث نہ سمجھے۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان قیادت کے ساتھ متحد ہیں، سندھ اسمبلی میں جو کچھ ہورہا ہے سب علم ہے، بلاول بھٹو کل سندھ اسمبلی آرہے ہیں۔