ویڈیو سکینڈل میں جج ارشد ملک کی ملازمت سے برطرفی کیلئے کونسا طریقہ کار اختیار کیا جائیگا؟بڑا فیصلہ کرلیا گیا

26  اگست‬‮  2019

لاہور(سی پی پی) ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل پر جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کرنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان کی زیرصدارت ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی 7 ججز پر مشتمل ہے جس میں سینئر جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی۔

جسٹس امین الدین خان، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جج ارشد ملک سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرفی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا اجلاس میں یہ رائے بھی دی گئی کہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کے بعد رسمی انکوائری کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…