اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے پرندہ لینڈنگ کے دوران ٹکرایا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن نمبر ایک کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کیساتھ اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں