اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کے بلنڈرز نواز شریف کو لے ڈوبے، عمران خان کو بے نامی پراپرٹیز کے خلاف ایکشن سے کون روک رہا ہے؟ اس بارے میں معروف صحافی صابر شاکر نے کہا کہ عمران خان کی نیت اور جذبے میں کوئی شبہ نہیں ہے وہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ بہت کچھ چاہنے کے باوجود کچھ کر نہیں پا رہے، اس کی وجہ ہمارا جابرانہ سسٹم ہے جس پر مافیاز کا تسلط ہے وہ سسٹم انہیں کچھ کرنے نہیں دے رہا،
یہ سسٹم ان کو وہ کام نہیں کرنا دینا چاہتے جو وہ کرنا چاہتے ہیں اس کے باوجود کے وہ وزیراعظم ہیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ بے نامی قانون آیا تھا وہ نافذ ہو گیا صرف دو پراپرٹیز ضبط کی گئی تھیں، ایک کراچی میں اور ایک راولپنڈی میں، لیکن اس کے بعد معاملہ رک گیا، لسٹ تیار ہے، بے نامی پراپرٹیز موجود ہیں، پتہ ہے لیکن متعلقہ ادارے متعلقہ محکمے اس پر عملدرآمد نہیں کر رہے اور جب وزیراعظم جب پوچھتے ہیں تو لچھے دار گفتگو کرکے یہ کہا جاتا ہے کہ دیکھیں جی سسٹم بھی چلانا ہے اگر سب کو ایک ہی دفعہ پکڑ لیں گے اور پکڑنا شروع کر دیں گے تو سسٹم بیٹھ جائے گا ہماری معیشت کا ستیاناس ہو جائے گا، سرمایہ کاری نہیں آئے گی، اس طرح کی گفتگو کرتے ہیں، معروف صحافی نے کہاکہ زیادہ تربے نامی پراپرٹی بزنس کمیونٹی، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی ہے۔ انہیں ہر سال حساب دینا پڑتا ہے اس لیے یہ بے نامی پراپرٹی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قرضہ ایک سال کے اندر اندر اتر سکتا ہے صرف ہم پاکستان کے پانچ سے دس ہزار لوگوں کو پکڑ لیں، یہ عمران خان کرنا چاہ رہے ہیں لیکن وہ کر نہیں پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نرغے میں بیورو کریٹس آئیں گے اور اس کے بعد کچھ تحریک انصاف کے وزراء بھی آئیں گے اور وہ بھی ایسا نہیں ہونے دے رہے اور پھر وزیراعظم کے ایک مشیر بھی لابنگ کر رہے ہیں اور وہ بھی بڑے بڑے مافیاز کو بچانے کے لئے وہ بھی کوشش کر رہے ہیں کہ نرمیاں پیدا کی جائیں جیسا کہ نیب نے کچھ کر بھی دی ہیں
لیکن تمام مخالفتوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور ڈسٹرکٹس ہیڈ کوارٹرز کو باقاعدہ چٹھی لکھوائی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ آپ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات لائیں اور بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات لانے والے کے لیے انعام بھی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور احتساب کا عمل لازم و ملزوم ہے، انہوں نے کہا کہ مریم نواز نواز شریف کی سیاسی جانشین تھیں وہ اپنی باری پر باقاعدہ طور پر آ سکتی تھیں لیکن انہوں نے صبر نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بیانیہ تھا کہ جوڈیشری کا بھی ملیامیٹ کریں،
آرمی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا بھی ملیا میٹ کریں، وہ ان دونوں پر بھی حاوی ہونا چاہتی تھیں، ایک بادشاہ سلامت کی طرح حکومت کرنا چاہتے تھے، کسی بھی ریاست کے کچھ اپنے قومی مفادات ہوتے ہیں، اس کو بھی وہ نہیں مانتی تھیں، وہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان میں لمبا پلان رکھتی تھیں، یہ وہ وجوہات تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے یہ سارا گیم کیا۔ لیکن کوئی بھی ریاست کسی شہری کو یہ اجازت نہیں دیتی۔ مریم نواز، نواز شریف اور ان کے بھائیوں کو پانامہ کیس میں سزا ہوئی، پورے کا پورے خاندان تقریباً گرفتار ہے۔ اس طرح مریم نواز کے بلنڈرز سے پوری مسلم لیگ تتر بتر ہے اس طرح مریم نواز نواز شریف کو لے ڈوبیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان مزید مصیبتوں میں پھنسے گا اور اس کا فائدہ حکومت کو ہوگا۔