جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

نیازی حکومت کشمیر کی صورتحال سے پیشگی آگاہ تھی، مولانا فضل الرحمان کے سنگین الزامات،حکومت کے خاتمے کیلئے مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیازی حکومت نے کشمیر معاملے پر مجرمانہ غفلت سے کام لیا،نیازی حکومت کشمیر کی صورتحال سے پیشگی آگاہ تھی،ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کو ایوارڈ دینے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،یو اے ای حکومت مودی سے ایوارڈ واپس لے، وفاقی دارالحکومت میں نااہل حکومت کے خاتمے کے لیے آزادی مارچ اکتوبر میں ہی ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن نے شوری اجلاس کے بعد

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ اکتوبر میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں وہ کس کھیت کی مولی ہیں جو ہمیں ڈرا دھمکا رہے ہیں، میں وزیر داخلہ کو دعوت دوں گا کہ وہ ہمارے قافلوں کا استقبال دیکھیں ہمارے کارکنان پر امن لوگ ہے۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ جبری طور پر اس حکومت کو ہم قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے لیے ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اس وقت انسانی حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے تاہم ہماری جماعت اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے انتخابی منشور میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا ذکر موجود تھا لیکن ہماری حکومت نے مجرمانہ غفلت سے کام لیا۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ حکومت کی مجرمانہ پالیسی کو بھی اپنی احتجاج تحریک کا حصہ بنائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری جماعت اور پوری قوم کشمیریوں کے جدوجہد مین ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے،

وہاں اس وقت انسانی حقوق پوری طرح پامال ہو رہے ہیں، اس کے باوجود اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش ہیں۔ یہ ایک سوالیہ نشان ہے، اس پر اقوام متحدہ کو پوزیشن واضع کرنی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدارس کی تنظمیں حکومت کے ساتھ مذکرات کو معطل کریں کیونکہ موجودہ حکومت نااہل بھی ہے اور مدارس کے حوالے سے بدنینت بھی ہے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ

مہنگائی نے غریب شخص سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ معاشی طور پاکستان دیوالیہ پن کے دہانے پر ہے۔ جب تک یہ حکومت ہے کشمیربک جائے گا۔ وزارت خارجہ اور سفارت خانے بڑی طاقتوں کے خوش آمدی مرکز بن چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کو ایوارڈ دینے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ مودی سے ایوارڈ واپس لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…