ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نتھیاگلی میں سرکاری ریسٹ ہائوس ، اپوزیشن نے حکومت کیخلاف بڑا اعلان کر دیا

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سرکاری گیسٹ ہاؤس، نتھیاگلی عوام کے لئے کھولنے کے عمران خان کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب آپ نے ملک کو نوآبادیات کی عبرتناک مثال بنایا ہوا ہے،عمران صاحب خیبر پختونخواہ میں نتھیا گلی کا سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کے کئے کھولنے میں آپ کو 6 سال لگے۔

عمران صاحب چھ سال بعد نتھیا گلی کا سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی ، کاروبار اور روزگار نہیں ملے گا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے سے پہلے آپ عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے کے ڈرامے سے مہنگائی دس فیصد سے کم اور ترقی کی شرح 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ٹیکس دینے والوں کے پیسوں سے صرف ایک سال میں حکومتی اخراجات میں 1100 ارب کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ٹیکس دینے والوں کے دکھ کا ڈرامہ نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس دینے والوں کا ایک کھرب میٹرو پشاور کے کھڈوں پہ ضائع ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب چھ سال بعد نتھیا گلی کا سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی ، کاروبار اور روزگار نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نتھیا گلی گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر نہیں ملیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے ، انڈے، کٹے ، مرغیوں ، بکریوں سے جی ڈی پی نہیں بڑھے گا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب وزیراعلیٰ ہاؤس کی دیواریں توڑنے سے آپ کی لائی ہوئی معاشی تباہی ٹھیک نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…