جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر میاں اسلم اقبال کے خلاف جعلی خبر پکڑی گئی: لیسکو حکام نے اہم بیان جاری کردیا‎

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹریک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ نے 24 اگست کو چھپنے والی خبر بالعنوان ’’صوبائی وزیر کے بھائی کے پلازہ میں بجلی چوری‘‘ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ گزشتہ روز ایس ڈی او اسلامیہ پارک نے

چیکنگ کے دوران چند دکانداروں کی جانے سے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری کیے جانے پر ان کے خلاف کارروائی کی تھی۔ لیسکو انتظامیہ کے مطابق مذکورہ افراد کے خلاف کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنے پر متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ اس ضمن میں لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اسلامیہ پارک میں پلازہ سے پکڑے جانے والی بجلی چوری سے صوبائی وزیر یا انکے بھائی کا کوئی تعلق نہیں نا ہی وہاں کوئی میٹر امجد اقبال کی ملکیت تھا۔ لیسکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ پلازہ غیر رجسٹرڈ ہے اور یہاں چند دکاندار ذاتی حیثیت میں بجلی چوری میں ملوث پائے گئے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن کاٹے گئے، تاہم اسے کسی صوبائی وزیر کے بھائی سے منسوب کرنا قطعاً درست نہیں۔ لیسکو کے ہاس امجد اقبال کا کوئی ریکارڈ نہیں، اور یہ صریحاً انفارمیشن تھی۔ دوسری طرف چیف لیسکو نے اس واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا کہ صارف امجد اقبال کے مطابق وہاں انکی رہائشی گلی میں ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی بندش کا واقع پیش آیا تھا، جسے اس دوسرے واقعہ سےکیوں اور کیسے منسلک کردیا جس سے انکا سرے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…