کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے محفوظ رکھنے کی مہم شروع کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے غیر قانونی فارن ایکس چینج آپریٹرز کو خبردار کیا ہے کہ فارن کرنسی کی غیر مجاز خرید و فروخت اور منتقلی غیر قانونی ہے اس لیے صرف مجاز بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں کو ہی زرمبادلہ کا کاروبار کرنے
کی اجازت ہے۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی زرمبادلہ کے کاروبار میں ملوث افراد یا ادارے کے خلاف ہوگی اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار اور حوالہ، ہنڈی آپریٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ مرکزی بینک نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صرف مجاز بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں کے ذریعے زرمبادلہ کی منتقلی کریں اور اپنی ٹرانزیکشن کی سسٹم جنریٹڈ آفیشل رسیدحاصل کریں۔