لاہور( آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے شعبہ برانڈ نے غیر ملکی ایئر لائن کی تصاویر پر پی آئی اے کا لوگو لگا کر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔ اس جعلی تشہیری مہم پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے جبکہ یہ تصاویر ادارے کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائن کی جہاز کی اندرونی تصاویر کو اپنی پراڈکٹ ظاہر کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اشتہار پر صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔دوسری جانب غیر ملکی ایئرلائن نے بھی قومی ایئرلائن سے اس حوالے سے شکوہ کیا ہے جبکہ کاپی رائٹس کا مسئلہ بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق شعبے کے جنرل مینیجر سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔