اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی چوروں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک صوبائی وزیر کے بھائی میاں امجد اقبال کے پلازہ میں بجلی چوری پکڑی گئی،روزنامہ جنگ کے مطابق ایس ڈی او اسلامیہ پارک نوید شاہنواز نے سرکاری ٹرانسفارمر سے بجلی استعمال کرنے پر میاں امجد اقبال کو نوٹس جاری کر دیا جس میں انھیں 7 دنوں میں 50کے وی نجی ٹرانسفارمر نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ورنہ کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔
میاں امجد اقبال کے پلازہ میں دکانیں اور فلیٹ قائم ہیں جس کیلئے 400کے وی سرکاری ٹرانسفارمر سے بجلی کی سپلائی جاری تھی جس سے ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے سے علاقہ میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ کی شکایات مل رہی تھیں۔ چھاپہ کے دوران ایس ڈی او کو تبادلہ کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ چھاپے کے دوران ہوٹل ، دکانوں اور گھروں میں بجلی چوری کرتے ہوئے 7 افراد کو پکڑ کر ان کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ہیں ۔