اسلام آباد (این این آئی) امریکی شہری نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لائن کنٹرول پر ایک یونٹ کے ساتھ کچھ وقت گزرا،ایک موقع پر ایل او سی پر فائرنگ ہوئی،۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج شہری آبادی پر فائرنگ کرتی رہی جبکہ پاک فوج بھارتی مورچوں کا نشانہ بناتی تھی۔
سکھ برادری کے نمائندہ ڈاکٹر سردار پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ مودی یاد رکھو! جب سکھ قوم اٹھتی ہے توبڑے بڑے بھاگ جاتے، بھارت سے خالصتان بھی لیں گے اور مقبوضہ کشمیر بھی لے کردم لیں گے۔ ڈاکٹرسردار پرتاب سنگھ نے یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں امن سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ہوں، اور ان کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں بائی پاسپورٹ میں امریکن ہوں لیکن میرے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،امریکن شہری نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء کے نذر دل دل پاکستان، جاں جاں پاکستان کا نغمہ پیش کیا۔سکھ برادری کے نمائندے نے یکجہتی کشمیر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 18 روز گزر گئے کشمیر میں ظلم و بربریت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکھ کمیونٹی بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے،مسلمانوں کے احکامات مکہ سے آتے ہیں تو ہمارے احکامات پاکستان سے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صاحب کی ایک آواز کا انتطار ہے ہم بارڈر پر ہوں گے،ہمارے گورو نانک نے امن کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی اپنی حکومت کے ناشے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی تم کبھی بابری مسجد پر حملہ کرتے ہو اور کبھی گولڈن ٹیمپل پر حملہ کرتے ہو۔انہوں نے کہاکہ مودی کے دن کم ہیں ظلم کی جلد ختم ہو گا،مقبوضہ کشمیر اور خالستان کو آزاد کریں گے۔