اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ نگار صابر شاکر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاعات یہ ہیں کہ حسین نواز پاکستان آرہے ہیں ، وہ پاکستان آکر سیاسی قیادت کا بیٹرہ اٹھائیں مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ حسین نواز پاکستان آکر معاملات کو طے کرنا چاہتے ہیں اور گارنٹی مانگی ہے کہ مجھے گرفتار نہ کیا جائے ، کیونکہ وہ مفرور ہیں انہیں پاکستان آکر راہداری ضمانت لینا پڑے گی ۔ صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ حسین نے مشاورت کا آغاز کر دیا، نواز شریف اور
مریم نواز اس وقت جیل میں ہیں اس معاملے میں وہ شہباز شریف پر بالکل بھی بھروسہ نہیں کرتے ۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کےصاحبزادے حسین نواز ایک ڈیل کے تحت پاکستان آنا چاہ رہے ہیں ۔ معروف تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہی بتائے گا کہ ڈیل کب کہاں اور کس کیساتھ ہونی ہے ۔ اس معاملے میں حسین ریٹائرڈ ججز ، ریٹائرڈ بیورو کریٹس یا پھر کوئی ملٹری آفیشل ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ انہیں گارنٹی مل جائے کہ وہ پاکستان آئیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔