اسلام آباد(سی پی پی) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کے پی میں بڑھتے پولیوکیسز پر اجلاس طلب کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ستمبرمیں اقوام متحدہ اجلاس میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کومائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خط لکھا، جس میں کے پی میں بڑھتے پولیوکیسز پراجلاس طلب کرنے پروزیراعظم کاشکریہ اداکیا
اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔بل گیٹس نے کہا ہے کہ پولیو ختم کرنے کیلئے ذہنوں سے شکوک نکالنا انتہائی ضروری ہے، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی نے انسدادپولیو،ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور احساس پروگرام کی بھی تعریف کی اور ستمبرمیں اقوام متحدہ اجلاس میں وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔