لاہور (آن لائن) محکمہ خزانہ پنجاب نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی مد میں پنجاب حکومت کے صوبائی وزراء، حکومتی ارکان اسمبلی کو نوازنے کے لئے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کر دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ رقم پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے حکومتی
ارکان اسمبلی، صوبائی وزراء اور مشیران میں حلقوں کے حوالے سے تقسیم کی جائے گی۔ جو یہ رقم اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کریں گئے۔ واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے حکومتی وزراء اور ارکان اسمبلی کو صرف 40 کروڑ روپے دئیے جائینگے۔